مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 380 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 380

مگر باید کہ باشد طالبِ او صابر و صادق نہ بیند روز نومیدی وفا دار از دل و جانے خاکسار ٭ ۵؍اگست ۱۸۹۸ء مرزا غلام احمد از قادیان ٭…٭…٭ مکتوب نمبر۵۰ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آنمکرم پہنچا جزاکم اللّٰہ احسن الجزاء۔اب دعائیں جناب حضرت عزّت میں آپ کے لئے کما ل کو پہنچ گئیں۔ہر گز امید نہیں کہ خدا تعالیٰ ان دعائوں کو ضائع کرے۔امیدکہ آپ اپنی رؤیا سے بھی، اگر ہو، تو مطلع کریں۔مجھ کو یاد ہے کہ جب میں نے قادیان میں آپ کو کہا تھا تو ایک مبشر رؤیا آپ کو ہوئی تھی اورمیں منتظر بشارت الہام کا ہوں۔جس وقت الہامی بشارت ہوئی تو بذریعہ خط یا بذریعہ تار اطلاع دوں گا۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔خدا تعالیٰ آپ کومعہ عزیزوں کے آفات سے محفوظ رکھے آمین۔خاکسار ۲۲؍ اگست ۱۸۹۸ء مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان