مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 379 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 379

میرے خدا کے سوا کسی کو واقعی اور پورا علم اس کا نہیں ہے۔فالحمدللّٰہ۔والسلام ۲۶؍جولائی۱۸۹۸ء خاکسار مرزا غلام احمداز قادیان ٭…٭…٭ مکتوب نمبر۴۹ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔عنایت نامہ پہنچا۔اللہ جلّشانہٗ آپ کی نیّات خیر سے صد ہا حصہ زیادہ آپ سے معاملہ کرے آمین۔میں آپ کے لئے دعا میں مشغول ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ قبولیت کی بشارت سنوں۔مجھے اس قدر خدا تعالیٰ کے لطف اور احسان پر امید ہے کہ ان کا اظہار مشکل ہے اور بغیر کسی فخر کے مجھے یقین ہے کہ میری دعا معمولی نہیں۔ہر آن کاریکہ گردد از دعائے محو جانانے نہ شمشیرے کند آن کار و نے بادے نہ بارانے عجب دارد اثر دستے کہ دستِ عاشقی باشد بگرداند جہانے را ز بہر کار گریانے اگر جنبد لب مَردے زبہر آنکہ سرگردان خدا از آسمان پیدا کند ہر نوع سامانے ز کارِ اوفتادہ را ہرکار می آرد خدا زین رہ ہمین باشد دلیلِ آنکہ ہست از خلق پنہانے