مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 377 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 377

مکتوب نمبر۴۶ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا۔میں یہ خط ا س غرض سے رجسٹری کرا کر بھیجتا ہوں کہ میں آپ کے تردّدات اور تفکّرات اورحالت اضطرا ب سے غافل نہیں ہوں ہر روز رُو بآسمان ہوں کہ کب خدا تعالیٰ کے فضل سے مشکل کشائی ہوتی ہے اورمیر ایقین اورمیرا ایمان ہے کہ خدا تعالیٰ نہایت رحیم اور کریم ہے وہ ضرور دعا سنے گا۔میں امید رکھتا ہوں کہ آپ زیادہ فکر کرنے سے اس قدر ثواب کو کم نہ کریں جو اس غم کی حالت میں آپ کو ملے گا۔میں عین دعا کے ساتھ اس خط کو روانہ کرتا ہوں اور خدا کے فضل ……… پر نظر ہے۔والسلام ۱۵؍ جولائی ۱۸۹۸ء خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان