مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 313 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 313

طرف سے بعض اوقات دیوانے کی طرح ہو جاتے ہیں۔اگر آپ سے عمدہ طور سے انتظام ہو سکے تو میں خوش ہوں اور موجب ثواب۔خط آپ نے بہت عمدہ لکھا ہے مگر ساتھ لکھتے وقت ترتیب اوراق کا لحاظ نہیں رہا۔خط… پڑہتے جب دوسرے صفحہ میں مَیں پہنچا تو وہ عبارت پہلے صفحہ سے ملتی نہیں تھی اس کو درست کر دیا جائے۔والسلام مرزا غلام احمد نوٹ از مرتب: یہ مکتوب آخر ۱۹۰۶ء یا ابتدا ۱۹۰۷ء کا ہے۔تفصیل کیلئے دیکھئے اصحابِ احمد جلد دوم صفحہ۴۸۶۔