مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 311
اہلیہ صاحبہؓ حضرت نواب صاحب ۲۷؍ اکتوبر ۱۹۰۶ء ہے۔(ب) موسم برسات یہاں جون سے ستمبر تک ہوتا ہے۔اور مکتوب میں معمولی بارش ہونے کا ذکر ہے اور ۱۹۰۶ء میں ان مرحومین کی وفات سے پہلے یہ موسم گزر چکا تھا اور ۱۹۰۸ء میں حضور نے ۲۷؍ اپریل کو سفر لاہور اور وہاں اگلے ماہ سفر آخرت اختیار کیا۔گویا کہ اس سال میں موسم برسات شروع بھی نہیں ہوا تھا۔(ج) ایک دفعہ پہلے یہ قبریں بارش سے دَب چکی تھیںاور درست کرائی گئیں تھیں اور اب موسم برسات کی ابتداء تھی ان تمام امور سے معلوم ہوتا ہے کہ موسم برسات ۱۹۰۷ء یا برسات دسمبر ۱۹۰۷ء یا اوائل ۱۹۰۸ء کا یہ مکتوب ہے۔موسم سرما میں دسمبر یا جنوری میں بھی بارش ہوتی ہے۔قابل ترجیح یہ امر معلوم ہوتا ہے کہ پہلی بار نئی نئی قبریں دسمبر ۱۹۰۶ء یا جنوری ۱۹۰۷ء میں بارش سے دَب گئی ہوں گی اور دوبارہ موسم برسات ۱۹۰۷ء کی ابتداء میں دَب گئیں۔واللّٰہ اعلم