مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 286 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 286

مکتوب نمبر۷۶ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ قادیان میں تیزی سے طاعون شروع ہو گئی ہے۔آج میاں محمد افضل ایڈیٹر اخبار البدر کا لڑکا جاں بلب ہے۔نمونیا پلیگ ہے۔آخری دم معلوم ہوتا ہے۔ہر طرف آہ وزاری ہے۔خدا تعالیٰ فضل کرے۔ایسی صورت میں میرے نزدیک بہت مناسب ہے کہ آپ اخیر اپریل ۱۹۰۵ء تک ہرگز تشریف نہ لاویں۔دنیا پر ایک تلوار چل رہی ہے۔خدا تعالیٰ رحم فرماوے۔باقی خدا تعالیٰ کے فضل سے سب خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ