مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 275
مکتوب نمبر۶۸ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔میں برابر آپ کی ہر ایک کامیابی کیلئے نماز میں دُعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ آپ (کو٭) مشکلات سے نجات بخشے۔آمین۔گھر میں میری طرف سے اور والدہ محمود احمد کی طرف سے السلام علیکم کہہ دیں۔میں اُن کی شفا کے لئے بھی دعا کرتا رہتا ہوں۔خدا تعالیٰ شفا بخشے۔آمین دوسرے ضروری امر یہ ہے کہ ایک شہادت واقعہ کے لئے آپ کو گورداسپور میں تکلیف دینے کیلئے ضرورت پڑی ہے باوجود یکہ مجھ کو علم ہے کہ آپ کا لاہور سے ایسے موقعہ پر نکلنا بہت مشکل ہے مگر تا ہم یہ ضرورت اشد ضرورت ہے۔بجز اس شہادت کے معاملہ خطرناک ہے۔شاید تار کے ذریعہ سے آپ کو خواجہ صاحب اطلاع دیں۔باقی سب خیریت ہے۔والسلام خاکسار ۹؍ ستمبر ۱۹۰۴ء (ب) مرزا غلام احمد عفی عنہ