مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 264
پھونک دے۔وہ لڑکیاں تو ہماری کمسن ہیں شاید ہم ان کو بڑی ہوتی دیکھیں یا عمر وفا نہ کرے۔مگر یہ لڑکی جوان ہے ممکن ہے کہ ہم باطنی توجہ سے اس کی ترقی بچشم خود دیکھ لیں۔پس جب کہ ہم ان کو لڑکی بناتے ہیں تو پھر آپ کو چاہئے کہ……… ہماری لڑکی (کے٭) ساتھ زیادہ ہمدردی اور محبت اور وسیع اخلاق سے پیش آویں۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ نوٹ از مؤلف: مکتوب ہذا و مکتوب ۵۴ کی تعیین تاریخ اس امر سے ہوتی ہے کہ صاحبزادی امۃ النصیر صاحبہ کی ولادت ۲۸؍ جنوری۱۹۰۳ء اور وفات چند ماہ بعد کی ہے مکتوب سابق میں چاربجے کے بعد جلد صبح کی نماز کا وقت ہو جانے کا ذکر ہے۔یہ وقت اپریل مئی میں ہوتا ہے مکتوب ۵۴ کے آخر پر حضورؑ نے تاریخ درج فرمائی ہے جو اب پوری طرح پڑھی نہیں جاتی کچھ ۱؍ مئی ۱۹۰۳ء پڑھا جاتا ہے۔