مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 263
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْم سیدی و مولائی طبیب روحانی سلّمکم اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ رات حضور کا والا نامہ پہنچا۔خداوند تعالیٰ سے امید کہ حضور کی فیض صحبت اور دعاؤں سے ہم میں خاص تبدیلی پیدا ہوگی۔خدا کرے کہ ہم حضور کے قدموں میں نیکی اور عمدگی سے بسر کریں اور ترقیات روحانی ہم کو حاصل ہوں۔راقم محمد علی خاں ٭…٭…٭ مکتوب نمبر۵۶ ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ مجھے تو رات کے خواب سے کہ ایک قسم کا کشف تھا نہایت خوشی ہوئی کہ اندازہ سے باہر ہے۔اللہ تعالیٰ ہر ایک چیز پر قادر ہے۔کل سے میں نے ارادہ کیا ہے کہ آپ کی دعا کے ساتھ اُن کو بھی شریک کر دوں۔شاید خدا تعالیٰ نے یہ نمونہ اس لئے دکھایا ہے کہ میں ایک مستعد نفس کیلئے نماز میں دُعا کرتا رہا ہوں۔اصل میں دنیا اندھی ہے۔کسی شخص کی باطنی حالت کو معلوم نہیں کر سکتی بلکہ دنیا تو دنیا خود انسان جب تک وہ دن نہ آوے، اپنی حالت سے بے خبر رہتا ہے۔ایک شہزادہ کا حال لکھا ہے کہ شراب پیتا اور سارنگی بجایا کرتا تھا۔اتنے میں ایک بزرگ با خدا اس کوچہ میں سے گذرے اور قرآن شریف کی یہ آیت پڑھی ۱؎ یعنی کیا اب تک وقت نہیں آیا کہ مومنوں کے دل خدا کے لئے فروتنی کریں اور اُس سے ڈریں۔پس جب آیت اُس شہزادہ نے سنی فی الفور سارنگی کو توڑ دیا اور خدا کے خوف سے رونا شروع کیا اور کہا کہ وقتم رسید وقتم رسید۔اور کہتے ہیں کہ وہ آخر کار بڑے اولیاء سے ہو گیا۔سو یہ کشف کچھ ایسی ہی خوشخبری سنا رہا ہے۔اس لئے کل میں نے ارادہ کیا کہ ہماری دو لڑکیاں ہیں مبارکہ اور امۃ النصیر۔پس امۃ الحمید بیگم کو بھی اپنی لڑکی بنا لیں اور اس کے لئے نماز میں بہت دعائیں کریں تا ایک آسمانی رُوح خدا اُس میں