مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 241
مکتوب نمبر۴۱ ملفوف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی اخویم نواب صاحب سلّمہ تعالیٰ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ معہ دوسرے خط کے جو آپ کے گھر کے لوگوں کی طرف سے تھا۔جس میں صحت کی نسبت لکھا ہوا تھا، پہنچا۔بعد پڑھنے کے دعا کی گئی۔اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں ہر ایک بَلا سے محفوظ رکھے۔آمین ثم آمین۔ہمدست مرزا خدابخش صاحب مبلغ تین سو روپیہ کے تین نوٹ بھی پہنچ گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔ا ن کے لڑکے کا حال ابھی قابلِ اطمینان نہیں ہے۔گو پہلی حالت سے کچھ تخفیف ہے مگر اعتبار کے لائق نہیں۔باقی سب خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی اللہ عنہ