مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 212
مکتوب نمبر۱۶ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ مبلغدو سَو پچاس روپیہ مرسلہ آں محب عین وقت ضرورت مجھ کو پہنچ گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔باقی بفضلہ تعالیٰ سب خیریت ہے۔ان دنوں میں جو شغل ہے اُن امور میں سے ایک یہ ہے کہ یہ عاجز یورپ اور جاپان کے لئے ایک تالیف کر رہا ہے جس میں علاوہ اسلامی تعلیم کے قرآنی تعلیم اور انجیلی تعلیم کا مقابلہ کر کے دکھلایا جائے گا اور نیز ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اَخلاق اور حضرت مسیح علیہ السلام کے اخلاق کا مقابلہ ہوگا۔دوسرے یہ امر ہے کہ منن الرحمن کسی قدر چھپ کر رہ گیا ہے۔اس کی تکمیل کے لئے بھی فکر کیا جاتا ہے۔اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو یہ سب مقاصد انجام پذیر ہو جائیں گے کہ ہر ایک قدرت اُسی کو ہے۔والسلام ۱۷؍ مارچ ۱۸۹۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ