مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 12 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 12

مکتوب نمبر ۳ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔آپ کے مخلصانہ کلمات سے بے شک خوشبو بلکہ جوش راست گفتاری محسوس ہوتا ہے۔جزاکم اللّٰہ خیرًا آمین ثم آمین! آپ کی دختر صالحہ کے لئے بھی دعا کی گئی ہے۔قرآن شریف کا حفظ کرنا یہ آپ کی ہی برکات کا ثمرہ ہے۔ہمارے ملک کی مستورات میں یہ فعل شاید کرامت میں تصور کیا جاوے۔کیا خوش نصیب والدین ہیں اور نیز وہ لوگ جو تعلق جدید پیدا کریں گے جن کو اس صاحبِ شرف سے علاقہ ہے۔والسلام علٰی من اتبع الہدٰی خاکسار ۱۱؍ مارچ ۱۸۸۶ء غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۴ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ مخدومی و مکرمی اخویم مولوی نورالدین صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اس وقت ایک اشتہار دربارہ ازالہ اوہام مخالفین آپ کی خدمت میں مرسل ہے۔چونکہ آپ تشبّہ فاروقی کے مدعی ہیں اور یہ عاجز بھی بغائت درجہ آپ پر حسن ظن رکھتا ہے اور اپنا مخلص اور دوست جانتا ہے۔اس لئے آپ کی طرف تعلق خاطر رہتا ہے۔جو عنایات خداوندکریم جلّشانہٗ کی اس عاجز کے شاملِ حال ہیں ان کے بارے میں ہمیشہ یہی دل چاہتا ہے جو اپنے دوستوں سے کچھ اس میں سے بیان کرتا رہوں اور بحکم (الضّحٰی: ۱۲) تحدیثِ نعمت کا ثواب حاصل کروں۔سو آج آپ سے بھی جو میرے مخلص دوست ہیں ایک واقعہ پیشگوئی کا بیان کرتا ہوں۔شاید چار ماہ کا عرصہ ہوا ہے کہ اس عاجز پر ظاہر کیا گیا تھا کہ ایک فرزند قوی الطاقتین، کامل الظاہر والباطن تم کو عطا کیا جاوے گا۔اس کا نام بشیر ہوگا۔سو اب تک میرا قیاسی طور پر خیال تھا