مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 124 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 124

پیدا کر دی ہے۔لہٰذا مولوی نذیر حسین صاحب سے درخواست کی گئی۔ایک جلسہ عام کر کے ۱۸؍اکتوبر۱۸۹۱ء روز اتوار کو اس عاجز سے بحث کر لیں۔ابھی تک ان کی طرف سے جواب نہیں آیا لیکن بہرحال بحث ہوگی اور اگر بالکل گریز کر جائیں گے تو پھر اپنے طور پر لوگوں کو جمع کر کے مفصل تقریر سنائی جائے گی۔لہٰذا مکلّف ہوں کہ آنمکرم جس طرح ممکن ہو ۱۵؍ اکتوبر ۱۸۹۱ء سے پہلے تشریف لاویں۔۱۸؍ اکتوبر ۱۸۹۱ء کو اتوار کا دن ہوگا اور سب ملازم غیر ملازم فرصت کامل رکھتے ہوںگے۔لہٰذا یہی تاریخ بحث کے لئے مقرر کی گئی۔آنمکرم جس طرح ممکن ہو دس روز کی رخصت حاصل کر کے تشریف لاویں۔تین روز تو آمد ورفت میں خرچ ہو جائیں گے اور سات روز اس جگہ تشریف رکھیں اور مبلغ بیس روپیہ مرسلہ آنمکرم آج پہنچ گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَ الْجَزَائِ۔اگر حکیم فضل دین صاحب اور کوئی دوسرے دوست بھی اپنی خوشی سے تشریف لا سکتے ہوں تو بہتر ہے کیونکہ اس وقت میں جس قدر ہماری جماعت موجود ہو اسی قدر خوب ہوگا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔باقی خیریت ہے۔والسلام خاکسار غلام احمد از دہلی بازار بلی ماراں۔کوٹھی نواب لوہارو مکرر یہ کہ اوّل تو امید ہے کہ فریق مخالف بحث کریں گے اور اگر انہوں نے عمداً گریز کی تو ہماری طرف سے ایک وسیع مکان میں بطور وعظ مفصل بیان ہوگا۔اوّل انشاء اللہ القدیر میں بیان کروں گا۔بعد ازاں آنمکرم بیان کریں۔پھر ہر ایک صاحب جو چاہے بیان کرے۔والسلام خاکسار۔غؔ