مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 79 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 79

آئے گا بلکہ یہ وہ بات ہے جس میں خدا بھی راضی اور ہم بھی اور ہر ایک منصف بھی۔اور چونکہ آپ لوگ شرط کے طور پر کچھ روپیہ نہیں مانگتے۔صرف دلی سچائی سے نشانوں کا دیکھنا چاہتے ہیں۔اس لیے اس طرف سے بھی قبول اسلام کے لیے شرط کے طور پر آپ سے کچھ گرفت نہیں بلکہ یہ بات بقول آپ لوگوں کے توفیق ایزدی پر چھوڑی گئی ہے اور اخیر پر دلی جوش سے یہ دعا ہے کہ خداوندقادر وکریم بعد دکھلانے کسی نشان کے آپ لوگوں کو غیب سے قوت ہدایت پانے کی بخشے۔تا آپ لوگ مائدہ رحمت الٰہی پر حاضر ہوکر پھر محروم نہ رہیں۔اے قادر مطلق کریم و رحیم ہم میں او ران میںسچا فیصلہ کر اور تو ہی بہتر فیصلہ کرنے والا ہے اور کوئی نہیں کہ بجز تیرے فیصلہ کرسکے۔آمین ثم آمین۔وَاٰخِرُ  اَنِ الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔٭ خاکسار احقر عباد اللہ غلام احمد عفی اللہ عنہ شہادت گواہان حاضر الوقت ہم لوگ جن کے نام نیچے درج ہیں ا س معاہدۂ فریقین کے گواہ ہیں۔ہمارے رو برو ساہوکاران قادیان نے جن کے نام اوپر درج ہیں اپنے خط کے مضمون کو حلفاً تصدیق کیا اور اسی طرح مرزا غلام احمد صاحب نے بھی۔گواہ شد گواہ شد گواہ شد میر عباس علی لودھیانوی فقیر عبد اللہ سنوری شہاب الدین تھہ غلام نبی والا (مطبوعہ ریاض ہند امرتسر)