مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 78
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْمِ خ مکتوب نمبر۱۹ نامہ مرزا غلام احمد صاحب بجواب خط ساہوکار ان قادیان عنایت فرمائی من پنڈت نہال چند صاحب و پنڈت پھارامل صاحب و لچھمی رام صاحب و لالہ بشن داس صاحب و منشی تاراچند صاحب و دیگر صاحبان ارسال کنندگان درخواست مشاہدہ خوارق۔بعد ماوجب!آپ صاحبوں کا عنایت نامہ جس میں آپ نے آسمانی نشانوںکے دیکھنے کیلئے درخواست کی ہے ،مجھ کو ملا۔چونکہ یہ خط سراسر انصاف و حق جوئی پر مبنی ہے اور ایک جماعت طالب حق نے جو عشرہ کاملہ ہے اس کو لکھا ہے اس لیے بہ تمام تر شکرگزاری اس کے مضمون کو قبول منظورکرتا ہوں۔اور آپ سے عہد کرتا ہوں کہ اگر آپ صاحبان ان عہود کے پابند رہیں گے کہ جو اپنے خط میں آپ لوگ کرچکے ہیں تو ضرور خدائے قادر مطلق جلّشانہٗ کی تائید و نصرت سے ایک سال تک کوئی ایسا نشان آپ کو دکھلایا جائے گا جو انسانی طاقت سے بالاتر ہو۔یہ عاجز آپ صاحبوں کے پُر انصاف خط پڑھنے سے بہت خوش ہوا۔اور اس سے بھی زیادہ تر اس روز خوش ہوگا کہ جب آپ بعد دیکھنے کسی نشان کے اپنے وعدے کے ایفاء کیلئے جس کو آپ صاحبوں نے اپنے حلفوں اور قسموں سے کھول دیاہے۔اپنی شہادت رؤیت کا بیان چند اخباروں میں مشتہر کرکے متعصب مخالفوں کو ملز م و لاجواب کرتے رہیں گے اور اس جگہ یہ بھی بخوشی دل آپ صاحبوں کو اجازت دی جاتی ہے کہ اگر ایک سال تک کوئی نشان نہ دیکھیں یاکسی نشان کو جھوٹا پاویں تو بے شک اس کو مشتہر کردیں اور اخباروں میں چھپوا دیں۔یہ امر کسی نوع سے موجب ناراضگی نہ ہوگااور نہ آپ کے دوستانہ تعلقات میں کچھ فرق