مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 657 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 657

اشتہار وجودیوں کے نام چھپیں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ ایک پرچہ فضل الرحمن کے نام بھی روانہ کیاجائے گا۔وجودی بُرا مانیں یا بھلا مانیں ہمارا منشاء ہے کہ ان کو چاہ ضلالت سے باہر نکالیں اور جس خدا کو ابھی انہوں نے شناخت نہیں کیا اس کی طرف رجوع دلاویں ۔۱؎ قولہ: کیوں صاحب دیا نند میںکیا مناسبت تھی جس کو آپ خرچ دے کر بلاتے تھے۔اقول: وائے بریںعقل و دانش۔کیا دیانند کوکسی فیض حاصل کر نے کیلئے بلایا گیا تھا؟ اس پر اتمام حجت منظور تھی۔مگر آپ کے پہلے طمع اور منافقانہ خطوں سے فیض پانے کی درخواست پائی جاتی تھی سو اس پر لکھا گیا تھا کہ تم میں مرض الحاد ارتداد لگا ہوا ہے۔فیض پانے کی تم میں مناسبت نہیں ہے لیکن اب ہم نے آپ کو دوسری صورت پر پا کر اور دیانند کا قائمقام سمجھ کر آپ کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔اب دیکھتے ہیں کہ آپ آجاتے ہیں یا وجودیوں کی روباہ بازی آپ پر غالب آکر ا س ارادہ سے آپ کو باز رکھتی ہے اورنیز یاد رہے کہ دیانند اگر چہ کافر تھا مگر آپ کے الحاد سے ایک گو نہ اس کا کفر جزو فضیلت کی رکھتا تھا کیوں کہ وجودی نہیں تھا اور اپنی قوم کے وجودیوں کو نہایت نابکار اورپلید فرقہ خیال کرتا تھا اور کہتا تھا کہ اگر انسان پر میشر ہے تو تعجب ہے کہ وہی پر میشر پاپ کرے اور سزا پاوے دیکھو ستیارتھ پرکاش۔قولہ:میں نے سنا ہے کہ دیانند گئے تھے اس نے بھی حیلہ کر دیا تھا اور کچھ نہ دکھایا تھا۔جھوٹ کتاب میں لکھ دیا کہ دیانند کو خرچ دینے کا وعدہ بھی کیا مگر وہ نہ آیا۔اقول: لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الکٰذِبِیْنَ۔اگر آپ ایسے ایسے افترا نہ کریں تو کیونکر ثابت ہو کہ وجودی در پردہ دشمن خد ااور رسول ہیں۔کیوں صاحب اگر آپ اس دعوٰی میں جھوٹے نکلے تو آپ کو کیا سز ادینی چاہیے؟میرے پاس دیانند کا دستخطی انکاری خط اب تک موجود ہے جو صندوق میں بحفاظت رکھا ہوا ہے اور قادیان کے آریوں سے بھی آپ حلفاًدریافت کر سکتے ہیں۔اگرچہ وہ آپ کی طرح دشمن دین ہیں مگر دشمن راستی کو کہاں تک چھپائے گا۔قادیان کے وجودی خد ا و رسول کو علانیہ گالیاں دیتے ہیں اور قرآن شریف سے ٹھٹھا کرتے ہیں۔مگر آپ نے