مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 570 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 570

روحانی پیدائش کی ابتدا بھی خدا کی ہی طرف سے ہے۔یَھْدِیْ مَنْ یَّشَآئُ وَ یُضِلُّ مَنْ یَّشَآئُ۔جس کو وہ بُلاتا ہے وہ دوسرے کی بھی سن لیتا ہے مگر جس کو وہ نہیں بُلاتا وہ کسی کی نہیں سنتا۔جیسا کہ خود اُس نے فرمایا ہے۔ ۱؎ یعنی ہدایت وہی پاتا ہے جس کو خدا ہدایت دے اور جس کو خدا گمراہ رکھنا چاہتا ہے۔اس کو کوئی مرشد ہدایت نہیں دے سکتا۔چند انگریزی فقرات جو الہام ہوئے تھے وہ مطبع میں بھیج دیئے گئے۔اس جگہ کوئی انگریزی خوان نہیں۔ایک ہندو لڑکا قادیان کا لاہور پڑھتا ہے اُس نے دیکھے تھے۔٭ مرزا غلام احمد ٭…٭…٭ ۱؎ الکھف: ۱۸ ٭ اخبار الحکم نمبر۳۰ جلد۳۔۹ جون ۱۸۹۹ء