مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 527
مکتوب نمبر۱۴ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مخدومی مکرمی میر عباس علی شاہ صاحب سلّمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعد ہذا آن مخدوم کا مکتوب چہارم بھی پہنچا۔جزاکم اللّٰہ علی سعیکم و اعظم اجرکم علی بذل جہدکم۔آج اگر ٹکٹ میسر آئے تو یقین ہے کہ ہرسہ حصہ بنام ہرسہ خریداران کے نام روانہ کئے جائیں گے۔اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی۔آپ اَوراد ُ و اشغالِ معمولہ بدستور کئے جائیں کہ کثرتِ ذکر مدار فلاح و نجات ہے۔درود شریف خط سابق میں لکھ دیا گیا ہے۔ہر باب میں حضور اور توجہ اور خضوع اور خشوع اور اخلاص شرط ہے۔من جاء بالا خلاص جعل من الخواص۔اگر کوئی ہندو فی الحقیقت طالبِ حق ہے تو اُس سے رعایت کرنا واجب ہے بلکہ اگر ایسا شخص بے استطاعت ہو تو اس کو مفت بلا قیمت کتاب دے سکتے ہیں۔غرض اصلی اشاعت دین ہے۔نہ خرید و فروخت۔جیسی صورت ہو اس سے اطلاع بخشیں تا کتاب بھیجی جاوے۔والسلام۔بخدمت مولوی عبدالقادر صاحب و قاضی خواجہ علی صاحب و دیگر اخوان مومنین سلام پہنچا دیں۔مکتوب نمبر۱۵ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا۔اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ہرسہ حصہ بخدمت چوہدری گامے خان و جیوے خان صاحب روانہ کئے جائیں گے۔اب حصہ چہارم کے طبع کرانے میں کچھ تھوڑی توقف باقی ہے اور موجب توقف یہی ہے کہ جو تین جگہ سے بعض سوالات لکھے ہوئے آئے ہیں۔اُن سب کا جواب لکھا جائے۔یہ عاجز ضعیف الدماغ آدمی ہے۔بہت محنت نہیں ہوتی۔آہستہ آہستہ کام کرنا پڑتا ہے۔آپ کی خواب اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی نہایت مطابق واقعہ اور درست معلوم ہوتی ہے اور تعبیر صحیح ہے۔جن لوگوں کو تاویل رؤیا کا علم نہیں اُن کو ان تعبیرات میں کچھ تکلّف معلوم ہوگا۔مگر صاحب تجربہ خوب جانتے ہیں کہ رؤیا کے بارہ میں اکثر عادت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ حقیقت کو ایسے ایسے