مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 488 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 488

منشی عبدالقادر بیدؔل کے نام شکار پور (سندھ ) سے ایک شخص مسمی عبدالقادر بیدؔل نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰ ۃ والسلام کی خدمت میں ایک خط مشتمل بر چند سوالات لکھا تھا۔یہ اوائل جون ۱۹۰۵ء کی بات ہے حضور نے اس کا جواب لکھنا شروع فرمایا اور ایک حصہ اس کا بغرض اشاعت عطا فرمایا جو بدر ۲۲؍ جون ۱۹۰۵ء میں شائع ہوا۔لیکن مضمون چونکہ وسعت چاہتا تھا اس لئے حضور کا خیال تھا کہ مفصل کتاب میں لکھ دیا جائے۔اگرچہ ان کے سوالات کا جواب تو آگیا تھا مگر حضور مزید وضاحت کرنا چاہتے تھے اور من بعد مختلف کتابوں میں اس کی صراحت ہوئی اس لئے جس قدر حصہ منشی عبدالقادر صاحب بیدؔل کو بھیج دیا گیا تھا اور شائع بھی ہو گیا تھا اسے یہاں درج کر دیا جاتا ہے۔(عرفانی کبیر)