مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 477 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 477

مکتوب نمبر ۲۵ بنام منشی الٰہی بخش صاحب بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْمِ از جانب متوکل علی اللہ الاحد غلام احمد عافاہ اللہ وایّد۔بخدمت اخویم مکرم بابو الٰہی بخش صاحب!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔بعد ہذا اس عاجز کو اس وقت تک آنمکرم کے الہامات کی انتظار رہی۔مگر کچھ معلوم نہیں کہ توقف کا کیا باعث ہے۔میں نے سراسر نیک نیتی سے جس کو خداوند کریم جانتا ہے یہ درخواست کی تھی تا اگر خدا تعالیٰ چاہے ُتو ان متناقض الہامات میں کچھ فیصلہ ہوجائے۔کیونکہ الہامات کا باہمی تناقض اور اختلافات اسلام کو سخت ضرر پہنچاتا ہے اور اسلام کے مخالفوں کو ہنسی اور اعتراض کا موقعہ ملتا ہے اور اس طرح پردین کاا ستخفاف ہوتا ہے۔بھلا یہ کیوں کر ہوسکے کہ ایک شخص کو خدا تعالیٰ یہ الہام کرے کہ تو خدا تعالیٰ کا برگزیدہ اور اس زمانہ کے تمام مومنوں سے بہتراور افضل اور مثیل الانبیاء اور مسیح موعود اور مجدد چودھویں صدی اور خدا کا پیارا اور اپنے مرتبہ میں نبیوں کی مانند اور خدا کا مرسل ہے اور اس کی درگاہ میں وجیہہ اور مقرب اور مسیح ابن مریم کی مانند ہے اور ادھر دوسرے کو یہ الہام کرے کہ یہ شخص فرعون اور کذاب اور مسرف اور فاسق اور کافر اور ایسا اور ایسا ہے۔ایسا ہی اس شخص کو تو یہ الہام کرے کہ جو شخص تیری پیروی نہیں کرے گا اور تیری بیعت میں داخل نہیں ہوگا اور تیرا مخالف رہے گا۔وہ خدا اور رسول کی نافرمانی کرنے والا اور جہنمی ہے اور پھر دوسرے کو یہ الہام کرے کہ جو اس کی پیروی کرتے ہیں وہ شقاوت کا طریق اختیار کرتے ہیں۔پس آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کس قدر اسلام پر یہ مصیبت ہے کہ ایسے مختلف الہام ہوں اور مختلف فرقے پیدا ہوں جو ایک دوسرے کے سخت مخالف ہوں۔اس لئے ہمدردیٔ اسلام اسی میں ہے کہ ان الہامات کا فیصلہ ہوجائے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کوئی فیصلہ کی راہ پیدا کردے گا اور اس مصیبت سے مسلمانوں کو چھڑائے گا۔لیکن یہ فیصلہ تب ہوسکتا ہے کہ ملہمین جن کو الہام ہوتا ہے وہ زنانہ سیرت اختیار نہ کریں اور مردِ میدان بن کر جس طرح