مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 468 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 468

مکتوب نمبر ۲۳ پہلا خط بنام حافظ محمدیوسف صاحب میرے پاس شیخ حامد علی صاحب ساکن تھہ غلام نبی نے یہ بیان کیا ہے کہ حافظ محمد یوسف صاحب ڈپٹی کلکٹر انہار نے مجھ سے یہ کہا تھا کہ منشی الٰہی بخش صاحب اکائونٹنٹ لاہور کو مرزا غلام احمد کی نسبت کئی الہامات ایسے ہوئے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ منشی صاحب موصوف کو یہ خبر دیتا ہے کہ غلام احمد ُمسرِف کذّاب ہے، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر الہام ہوئے ہیں۔لیکن منشی صاحب اس مصلحت سے ان الہامات کو کسی اشتہار کے ذریعہ سے شائع نہیں کرتے کہ مبادا مرزا غلام احمد ہم پر انگریزی عدالت میں نالش کر دے۔ہاں! اگر مرزا غلام احمد یہ تحریری وعدہ لکھ دے کہ میں نالش نہیں کروں گا۔تو ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہفتہ عشرہ میں کسی اشتہار یا اخبار کے ذریعہ سے ان الہامات کو منشی الٰہی ۱؎صاحب کے ہاتھ سے شائع کرا دیں گے۔پس چونکہ یہ طریق نہایت عمدہ ہے اورممکن ہے کہ اس سے کوئی فیصلہ ہو جائے۔اس لئے میںحضرت عزت کی قسم کھا کر لکھتا ہوں کہ میں ایسے الہامات کے شائع کرنے سے کسی عدالت میں نالش نہیں کروں گا۔ہاں یہ شرط ہے بلکہ نہایت ضروری شرط ہے کہ منشی الٰہی بخش صاحب خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر الہامات شائع کریں یعنی تحریر الہامات کے پہلے یہ قسم کھائیں کہ مجھے اللہ جل شانہٗ کی قسم ہے کہ جو الہامات ذیل میں لکھتا ہوں۔وہ درحقیقت خد اتعالیٰ کی طرف سے ہیں اور اگر اس تحریر میں میری طرف سے کوئی گستاخی یا جھوٹ یا افترا ء ہے تو خد اتعالیٰ اس افترا کا مجھے پاداش دے۔یہ لکھ کر یہ الہامات لکھ دیں۔سو میں یہ رقعہ بخدمت حافظ محمدؐ یوسف صاحب اس غرض سے لکھتا ہوں۔الراقم مرزا غلام احمد بقلم خود مکرر یہ کہ یہ بھی شرط ہے کہ منشی الٰہی بخش صاحب اپنے تکذیب تفسیق کے الہامات کو اپنے ۱؎ لفظ ’’بخش‘‘ چھوٹ گیا معلوم ہوتا ہے۔(ناقل