مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 445
مکتوب نمبر ۱۸ نمبر۶۔جناب مولوی صاحب مکرم۔السلام علیکم میں امید کرتا ہوں کہ آپ ان تمام شرطوں کو جو میں اپنے کل کے پرچہ میں لکھ چکا ہوں۔قبول کرنے سے کسی قسم کا انحراف یا میلان انحراف ظاہر نہ کریںگے۔یعنی جن لوگوں کو آنے سے روکا ہے تجربتہً اور مصلحۃً روکا ہے۔اور میں خوب جانتا ہوں کہ خیر وبرکت اسی میں ہے۔بہت مناسب معلوم ہوتا ہے کہ بعد از فراغ نماز جمعہ بحث شروع ہو اور شام تک یا جس وقت تک ممکن ہو سکے سلسلہ بحثجاری ہو اور دس آدمیوں سے زیادہ ہر گز ہر گز کسی حال میں آپ کے ساتھ نہ ہوں اور اس لحاظ سے کہ بحث کو بے فائدہ طول نہ ہو، مناسب معلوم ہوتا ہے کہ پرچوں کی تعداد پانچ سے زیادہ نہ ہو اور پہلا پرچہ آپ کا ہو۔٭ ۲۳؍ اکتوبر ۱۸۹۱ء مرزا غلام احمد بقلم خود ٭…٭…٭ ٭ الفضل ۵؍ جنوری ۱۹۴۳ء صفحہ۳ (مکتوب نمبر۲ تا۶)