مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 397 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 397

پس قیامت کے وجود کا مانع صرف صدیقوں کاوجود ہے۔قرآن شریف خدا کی روحانی کتاب ہے اور صدیقوں کا وجود خد اکی ایک مجسم کتاب ہے۔جب تک یہ دونوں نہ ملیں انوارِ ایمانی ظاہر نہیں ہوتے تب تک انسان خد اتک نہیں پہنچتا۔فَتَدَبَّرُوْا وَتَفَکَّرُوْا۔(۳) اس کا جواب جواب دوم میں آگیاہے۔(۴)اوّل قرآن شریف مجدّد کی ضرورت بتلاتا ہے جیسے میںنے ابھی بیان کیا ہے۔قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی۱ ؎ وَقَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی۲؎ اور ایسا ہی حدیث نبوی بھی مجدّد کی ضرورت بتلاتی ہے۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ اِنَّ اللّٰہَ یَبْعَثُ لِھٰذِہِ الْاُمَّۃِ عَلٰی رَأْسِ کُلِّ مِاْئَۃِ سَنَۃٍ مَّنْ یُّجَدِّدُ لَھَا دِیْنَھاَ۔۳؎ اور اجماع سنت وجماعت بھی اس پر ہے۔کیونکہ کوئی ایسا مومن نہیں کہ جوحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رُو گرداں ہو سکتا ہے اور قیاس بھی اسی کو چاہتا ہے کیونکہ جس حالت میں خد اتعالیٰ شریعت موسوی کی تجدید ہزار ہانبیوں کے ذریعہ سے کرتا رہا ہے اور گووہ صاحب کتاب نہ تھے مگر مجدّد شریعت موسوی تھے اور یہ اُمت خیرالامم ہے۔قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی۔۴؎ پھر کیونکر ممکن ہے کہ اس اُمت کو خدا تعالیٰ بالکل گوشہ خاطر عاطر سے فراموش کر دے اور باوجود صدہا خرابیوں کے کہ جو مسلمانوں کی حالت پر غالب ہو گئی ہیں اور اسلام پر بیرونی طور پر حملے ہو رہے ہیں، نظر اُٹھا کر نہ دیکھی۔جو کچھ آج کل اسلام کی حالت ضعیف ہورہی ہے کسی عاقل پر مخفی نہیں۔یعنی تعلیم یافتہ عقائدِ حقّہ سے دست بردار ہوتے جاتے ہیں۔پُرانے مسلمانوں میں صرف یہودیوں کی طرح ظاہر پرستی یا قبرپرستی رہ گئی ہے۔ٹھیک ٹھیک رُو بخدا کتنے ہیں؟ کہاں ہیں اور کدھر ہیں؟ (۵)پانچواں سوال میں آپ کاسمجھا نہیں۔مجھ سے اچھی طرح پڑھا نہیں گیا۔(۶) ہر ایک صدی میں کوئی نامی مجدّد پید ا ہونا ضروری نہیں۔نامی گرامی مجدد صرف اسی ۱؎ الحدید: ۱۸ ۲؎ الحجر: ۱۰ ۳؎ ابوداؤد کتاب الملاحم باب مایذکر فی قدر قرن المائۃ ۴؎ اٰلِ عمران: ۱۱۱