مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 388 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 388

بپایہ صداقت پہنچ گئی ہے۔فَالْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی ذٰلِکَ۔افسوس! کہ آپ کو ان قطعی اوریقینی الہامات سے کہ جو مخالفوں کی شہادت سے بپایہ ثبوت پہنچ گئے، کچھ ہدایت نہ ہوئی۔کیاصدہا انوار یقینیہ قطعیہ کے سامنے کسی کی پیش جا سکتی ہے؟ خدا تعالیٰ اس اُمت پر رحم کر ے اور مرض خفاش سیرتی کو، کہ جو ظلمت سے پیار اور نور سے بغض رکھنے کا موجب ہوا ہے، آپ دور فرما وے۔آمین۔وَالسَّلاَمُ عَلٰی اَرْبَابِ الصِّدْقِ وَالدِّیْنِ۔یکم مارچ ۸۴ء مطابق ۲؍ جمادی الاوّل ۱۳۰۱ھ٭ نوٹ:۔اس خط میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے علم تعبیر الرئویا کے بعض عجیب نکات بیان فرمائے ہیں اورآپ کے دشمن نے آپ کی نسبت جو خواب دیکھا ظاہر کیا۔جس نے مولوی نور محمد صاحب کو ٹھوکر دی، علم تعبیر الرویا کے ذریعہ اس کی صحیح تعبیر پیش کی اور بتایا کہ دشمن کا یہ خواب بھی آپ کی صداقت اور ماموریت کی دلیل ہے اور جہاں خود حضرت پر نازل شدہ الہامات و بشارات میں آپ کی کامیابی کی قبل ازوقت پیشگوئیاں ہیں۔دشمن کا یہ خواب بھی ان کا مؤیدہے۔٭ ٭…٭…٭