مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 366 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 366

ہر دو خطوں کو ذیل میں چھاپ دیتے ہیں۔حضرت مسیح الزمان نے اُسی روز میاں محمد حسین بٹالوی کے خط کے جواب میں ایک اشتہار چھاپ دیا ہے۔جس کو اسی سلسلہ خط و کتابت میں ہم درج کرتے ہیں۔ایڈیٹر خمکتوب نمبر۲۴ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الحمدللّٰہ والسلام علی عبادہ الذین اصطفٰی شیخ بٹالوی محمد حسین صاحب! ہداکم اللّٰہ مجھے زبانی حبی فی اللہ مولوی قطب الدین صاحب معلوم ہوا کہ مولوی صاحب موصوف کسی مصلحت سے آپ کے مکان پر گئے اور ہمدردی انسانی سے چاہا کہ آپ کو حق کی طرف دعوت کریں مگر آپ نے علاوہ کئی الفاظ سبّ و شتم کے جو میری نسبت استعمال کئے۔یہ بھی کہا کہ میں نماز میں اُن پر لعنت بھیجا کرتا ہوں۔ان تمام باتوں کے سننے سے اگرچہ آپ کی صلاحیت سے نومیدی ہوتی ہے مگر جیسا کہ میں نے بعض بشارات میں دیکھا ہے۔امید کی جاتی ہے کہ آپ پر عنقریب وہ زمانہ بھی آوے کہ آپ کی آنکھ کھلے اور آپ ان گستاخیوں اور شوخیوں اور بداندیشیوں سے توبہ کریں۔اس لئے میں نے ایک ضروری امر پر آپ کو مطلع کرنے کے لئے یہ چند سطریں لکھیں ہیں۔تا شاید کسی وقت یہ امر آپ کو کام آوے۔اور آپ کی زیادہ بصیرت کا موجب ہو۔اور وہ یہ ہے کہ چند متواتر الہامات اور رؤیا سے مجھے معلوم ہوا کہ عنقریب ایک نشان خدا تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہونے والا ہے۔جو بہت سے لوگوں کو میری طرف کھینچے گا۔اور اُس دن بہت سے نیک دل انسان سچائی کو پہچان لیں گے۔میری اس تحریر کو آپ محفوظ رکھیں۔میں چند کس معزز گواہوں کی شہادت اس پر ثبت کر کے آپ کے پاس بھیجتا ہوں اور اس کام پر محض ہمدردی نے مجھ کو آمادہ کیا ہے۔آپ جانتے ہیں کہ اللہ شانہٗ فرماتا ہے کہ  ۱؎ سوکسی شخص سے ۱؎ الجنّ: ۲۷،۲۸