مکتوب آسٹریلیا — Page 86
86 مینڈ کی کو زکام ہو جائے تو ناک دائیں پنجہ سے صاف کرتی ہے یا بائیں سے اور پیٹ میں درد ہو تو کیا کرتی ہے؟ کیا زمانہ آ گیا ہے کہ ہر بات کی کھال اتاری جاتی ہے۔بظاہر اتنی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ریسرچ ہوتی ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے لیکن اس میں بھی کوئی نئی بات سامنے آتی ہے۔ایک ایسی ہی ریسرچ رسالہ ” آسٹریلیا نیچر میں شائع ہوئی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر مینڈک کا معدہ خراب ہو جائے یا کوئی زہریلی چیز نگل بیٹھے تو وہ بجائے الٹی کرنے کے پورا معدہ ہی پیٹ سے باہر نکال کر اس کی خوب صفائی کرتا ہے اور پنجوں سے اچھی طرح چھان پھٹک کر کے دوبارہ اندر ڈال لیتا ہے۔مینڈکوں کا معدہ پیٹ کے وسط میں نہیں بلکہ ایک طرف کو ہٹا ہوا ہوتا ہے جس جھلی سے یہ جسم سے جڑا ہوتا ہے وہ سائز میں دائیں طرف سے چھوٹی اور بائیں طرف سے لمبی ہوتی ہے اس لئے معدہ جب وہ باہر نکالتا ہے تو وہ دائیں طرف کو جھکا ہوتا ہے تا صفائی میں آسانی ہو۔مینڈک کے پاس معدہ کو صاف کرنے کا اگر چہ انتظام ہے لیکن اس کو استعمال کرنے کی ضرورت بہت کم پیش آتی ہے۔بس کبھی کبھارہی۔اسی سلسلہ میں ایک اور تحقیق آسٹریلیا اور اٹلی کے سائنس دانوں نے مل کر کی تھی جو بین الاقوامی رسالہ نیچر“ میں شائع ہوئی تھی تحقیق طلب معاملہ یہ تھا کہ مینڈک اپنے معدہ اور