مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 85 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 85

85 ملبورن آسٹریلیا کے سائنس دانوں نے کینسر کا ٹیکہ تیار کر کے آزمائشی طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ملبورن آسٹریلیا کے سائنس دانوں کا دعوی ہے کہ دنیا بھر میں پہلی بار انہوں نے چھاتی اور قولون کے کینسر کے لئے ٹیکہ (Vaccine) ایجاد کر لیا ہے اور اب آزمائشی طور پر مریضوں کو لگانا شروع کر دیا ہے۔ان کا خیال ہے کہ یہ ٹیکہ کینسر کی دوسری قسموں کے لئے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔یہ ٹیکہ ایک ادارہ آسٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔انہوں نے کینسرسیل سے ایک چیز Mucin لے کر اس میں خمیر (Yeast) کی شوگر جسے Mannan کہا جاتا ہے باہم جوڑ کر (Synthesis) اسے بنایا ہے۔یہ ٹیکہ جسم کے دفاعی نظام (Immune System) پر کام کرتا ہے اور ٹیومروں کو سکیڑ دیتا ہے۔اب تک یہ ٹیکہ بطور آزمائش کے تمیں مریضوں کو لگایا جا چکا ہے اور اب مزید ایسے مریضوں کو لگایا جائے گا جن کا مرض ابتدائی اسٹیج پر ہے یا زیادہ بڑھ چکا ہے۔ٹیکہ کے ابتدائی نتائج کی رپورٹ کینبرا کی ایک کا نفرس میں پیش کی گئی ہے ( سڈنی ہیرلڈا ۲ / اگست ۱۹۹۷ء) اللہ کرے اس موذی مرض کے لئے کوئی مؤثر دوا ڈاکٹروں کے ہاتھ لگ جائے۔( الفضل انٹر نیشنل 6۔2۔98)