مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 54 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 54

54 برے رجحانات کے جینز رکھنے پر بچہ کو پیدائش سے قبل ہی ماردینا مناسب ہے یا نہیں؟ کیا ایسے جینس (Embryos) جن میں ہم جنس پرستی کے رجحان کا جین (Gene) آئے انہیں پیدائش سے پہلے ہی ختم کر دینا مناسب ہوگا یا نہیں ؟ اس سوال کا جواب امریکہ کے ایک نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر جیمز واٹسن یہ دیتے ہیں کہ اگر آپ کو وہ جین مل جائے جو انسان کا میلان طبع ہم جنس پرستی کی طرف متعین کرتا ہے اور اس کی ماں کہے کہ مجھے اس طرح کا بچہ نہیں چاہئے تو بہتر یہ ہے کہ اسے حمل ضائع کرنے دیں۔( گویاNip the evil in the Bud والی بات ہے ) ڈاکٹر صاحب نے اپنے نیو یارک والے گھر میں سنڈے ٹیلیگراف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے ایک ماں ترستی تھی کہ اس کے بیٹے کے ہاں اولا د ہو اور وہ اپنے پوتے پوتی کو دیکھے لیکن اس کے سامنے اس کا بیٹا اس طرف نہیں آرہا تھا۔اس ماں کے لئے اس کے بیٹے کا ہم جنس پرست ہونا اس کی زندگی کاسب سے بڑا دکھ تھا۔ایسی صورت میں اگر ماں کو بچے کے رجحان کا پیدائش سے پہلے علم ہو جائے اور وہ اسے ختم کرنا چاہے تو میں کون ہوتا ہوں کہ اسے مجبور کروں کہ تم ضرور ایسے بچہ کی ماں بنو جو تمہیں ساری عمر دکھ میں مبتلا رکھے۔ڈاکٹر جیمز واٹسن کے اس بیان پر کئی ڈاکٹروں نے سخت تنقید کی ہے کہ یہ امر خاصہ ما بہ النزاع