مکتوب آسٹریلیا — Page 41
41 اونگھنے والوں کو ہوشیار کرنے کا جدید طریقہ ڈرائیور جب تھکاوٹ سے اونگھنے لگتے ہیں تو خود اپنے لئے اور اوروں کے لئے خطرات کا موجب بنتے ہیں۔اور یہ سٹرک کے حادثات کا ایک بڑا سبب خیال کیا جاتا ہے۔ڈرائیوروں کی غفلت سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔اب امریکہ اور جاپان کے دواداروں Nissan Motor Compony اور امریکی محکمہ ٹریفک سیفٹی نے مل کر ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو گاڑیوں میں فٹ ہوگا اور جونہی کوئی ڈرائیور ذرا غافل ہو گا قبل اس کے کہ اس پر اونگھ آئے ایک الارم بجے گا اور اگر پھر بھی ڈرائیور ہوشیار نہ ہوا تو مینتھل (Menthol) اور لیموں (Lemon) کی بوکی پھوار ڈرائیور پر پڑے گی اور اس کو ہوشیار کر دے گی۔اس غرض کے لئے گاڑی میں ایک کیمرہ نصب کیا جائے گا۔ڈرائیور ایک خاص عینک پہنے گا اور اس پر انفراریڈ لیمپ سے شعاعیں پڑتی رہیں گی۔کیمرہ اور کمپیوٹر ڈرائیور کی آنکھوں کی جھپک کی رفتار نوٹ کرتے رہیں گے اور جو نہی ڈرائیور کو اونگھ آنے لگے گی اور پلک جھپکنے کی رفتار کم ہوگی ایک الارم بجے گا اور اگر پھر بھی اونگھ دور نہ ہوئی تو ایک تیز قسم کی بوڈرائیور کے چہرہ پر پڑے گی اور اس کے لئے جاگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔افسوس کہ اس قسم کی ایجاد مجنوں کے زمانہ میں نہیں تھی ورنہ شاید لیلی تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتا۔ایک حکایت میں آتا ہے کہ جب مجنوں اپنی اونٹنی پر لیلی کا تعاقب کر رہا تھا تو جو نہی مجنوں تھک کر غافل ہوتا تو اونٹنی اپنا رخ گھر کی طرف کر لیتی۔مجنوں جب ہوشیار ہوتا تو اونٹنی کا رخ پھر لیلی