مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 430 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 430

430 پوپ نے لمبو (Limbo) کا عقیدہ چپکے سے ترک کر دیا آسٹریلیا ( نمائندہ الفضل ) مذکورہ بالا عنوان سے یہاں سڈنی مارننگ ہیرلڈ میں ایک خبر چھپی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں پوپ نے لمبو (Limbo) کا عقیدہ چپکے سے اپنے عقائد کی فہرست سے نکال دیا ہے۔پوپ کیتھولک عقائد پر بنی ایک سرکلر وقفہ وقفہ سے جاری کیا کرتے ہیں۔حال ہی میں جو آخری سرکلر اس سلسلہ کا جاری کیا گیا ہے اس میں لمبو کا عقیدہ خارج کر دیا گیا ہے۔اسکی وجہ غالب یہ تھی کہ اس کی قابل قبول تشریح مشکل تھی اور یہ عقیدہ عیسائیوں کی بہت بڑی تعداد کی ناراضگی کا موجب بن رہا تھا۔لمبو کا عقیدہ یہ تھا کہ ہر شخص پیدائشی طور پر گناہ گار ہے اور یہ گناہ دھونے کے لئے اس کو بپتسمہ دینا ضروری ہے تا اس کے بعد اس کا معاملہ یسوع مسیح کے سپر د کر دیا جائے اور وہ پیدائشی گناہ کی سزا سے بچ جائے۔چونکہ بپتسمہ لئے بغیر کوئی انسان جنت میں داخل نہیں ہو سکتا۔لہذا ایسے افراد کی رہائش کے لئے ایک ایسا مقام تجویز کیا گیا جو جنت سے باہر دوزخ کے کنارے پر واقع ہے جہاں بپتسمہ نہ لینے والے سزا بھگتے رہیں گے۔جو بچے چھوٹی عمر میں وفات پا جاتے ہیں ان کا مقام بھی لمبو بیان کیا جاتا تھا۔لیکن اب جبکہ بپتسمہ نہ لینے والے بالغ عیسائیوں کی تعداد بھی دن بدن بڑھ رہی ہے