مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 383 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 383

383 نوع انسانی کا سفر انسان کی ابتداء کس سرزمین سے ہوئی اور ہم کن کن حالتوں سے گزر کر موجود ہ شکل وصورت تک پہنچے۔یہ ایک ایسا سوال ہے جو اکثر انسان پوچھتے ہیں۔اس کا جواب سائنس دان پہلے یہ دیا کرتے تھے کہ انسانی سفر ڈیڑھ لاکھ سال پہلے افریقہ سے شروع ہوا تھا۔سب انسان ایک ہی جگہ رہتے تھے اس لئے ارتقاء بھی اکٹھے ہی ہوا۔لیکن اب حال ہی میں کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ (Stanford) یونیورسٹی نے انسانوں کے D۔N۔A پر تحقیق کی ہے جن کا تعلق مختلف رنگ ونسل اور ملکوں سے ہے تا انسانوں کا باہمی تعلق معلوم کیا جائے۔اس تحقیق سے دو باتیں سامنے آئی ہیں۔اول یہ کہ یہ بات درست ہے کہ زندگی کا سفر افریقہ سے کوئی دولاکھ سال پہلے شروع ہوا تھا۔دوسری بات جو زیادہ دلچسپ ہے وہ یہ کہ نوع انسانی شروع سے ہی دنیا کے مختلف حصوں میں پھیلنا شروع ہوگئی تھی اور ہر حصہ اپنے اپنے ماحول کے مطابق بقا کی جدو جہد کرتا رہا جس سے مختلف انسانی نسلیں وجود میں آئیں۔دوسرے لفظوں میں شجر انسانی شاخ در شاخ ہو کر دنیا میں اس طرح پھیلا کہ ہر شاخ اور پھر اس کی شاخ آزادانہ طور پر ترقی کرتی ہوئی موجودہ رنگ ونسل تک پہنچی۔انسانی ارتقاء کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام، حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ اور حضرت خلیفۃ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ سے بھی سوالات کئے گئے تھے ان کے جوابات کی روشنی میں جو کچھ خاکسار سمجھ پایا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ انسان جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ” وَقَدْ خَلَقَكُمْ