مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 382 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 382

382 روم کے عیسائیوں نے ۳۳۶ عیسوی میں کرسمس منایا اور ۲۵ دسمبر کا دن اس لئے مقرر کیا گیا کہ اس روز رومی اپنا موسمی تہوار پینے پلانے کے شغل کے ساتھ منایا کرتے تھے۔عیسائیوں نے اس کا نام بدل کر کرسمس رکھ دیا اور اس میں عبادت اور روحانیت پر شراب و کباب جس طرح اس وقت حاوی تھا ، اور آج بھی ہے۔اس کے مقابلہ میں رسول اللہ ﷺ کے مبارک ہاتھوں سے جن تہواروں کا آغاز ہوان میں صلى الله آج بھی عبادت ، روحانیت اور نیکی کا رنگ پایا جاتا ہے جیسے عیدین ، حج اور جمعات اور پھر آپ می کے روحانی فرزند مسیح موعود کے ذریعہ جاری ہونے والے جلسہ ہائے سالانہ وغیرہ۔الحمد للہ۔(الفضل انٹر نیشنل 16۔1۔04)