مکتوب آسٹریلیا — Page 343
343 دستور کمیٹی کا صدر۔جنرل سیکرٹری جماعت احمدیہ فیصل آباد، مرکزی فنانشنل سیکرٹری احمدیہ انجینئر ز ایسوسی ایشن ربوہ صدر انصار اللہ آسٹریلیا، صدر حلقہ سول لائن لاہور وتربیلہ وامیر بن غازی لیبیا وغیرہ شامل ہیں۔خدمت کی کوئی بھی توفیق ملنا سب خدا کے فضل پر موقوف ہے اور اس میں ہمارے دادا جی کی دعاؤں کا بھی بڑا دخل ہے۔اگر کوئی خدمت کرنے کی ان کی اولاد میں سے کسی کو توفیق ملتی ہے تو خدا کرے اس کا اجر ان کو بھی پہنچتا ر ہے اور ان کا بسیرا ہمیشہ ہمیش خدا کی رضا کے سایہ تلے ہو۔آمین (الفضل ربوه 9۔10۔97)