مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 342 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 342

342 مانگے تھے تو عمر پانے والے دو بیٹے ہی ملے۔مدرسہ احمدیہ ۱۹۰۹ء میں دینی علوم سکھانے کے لئے جاری ہوا تو بیٹا اس میں داخل کرایا اور چھوٹے بیٹے کو تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں داخل کرایا۔چوہدری محمد خان صاحب خاکسار راقم الحروف کے دادا تھے۔مذکورہ بالا واقعات و حالات انہوں نے میرے والد صاحب سے کئی بار بیان کئے اور انہوں نے مجھ سے متعدد بار زبانی اور تحریری طور پر بیان کئے میرے تایا جنہوں نے مدرسہ احمدیہ سے دینی علم حاصل کیا۔زندگی وقف کی اور تادم آخر خدمت دین میں زندگی گزاری ان کا نام چوہدری محمد طفیل خان تھا۔آپ کو خدا کے فضل سے دعوت الی اللہ کا بہت اچھا موقع ملا وہ انسپکٹر مال کے طور پر بھی کام کرتے رہے اور زندگی کے آخری ایام میں لالیاں میں بطور معلم وقف جدید کام کر رہے تھے۔کام کے دوران ہی دل کی تکلیف ہوئی فضل عمر ہسپتال میں پندرہ روز زیر علاج رہے پھر آرام کی غرض سے میرے والد صاحب کے ہاں لائل پور (فیصل آباد ) آگئے اور ابھی ایک ہفتہ بھی آئے ہوئے نہ گزرا تھا کہ دل کا پھر دورہ پڑا اور علاج میسر آنے سے پہلے جان جان آفریں کے سپرد کر دی ان کے بیٹے رانا محمد بشیر یحیی خان اور رانا محمد موسیٰ خان اور بیٹیاں اور ان کی اولا د کراچی میں ہوتی ہے میرے والد صاحب چوہدری محمد یعقوب خان صاحب ماشاء اللہ 4 برس کے ہیں میرے چھوٹے بھائی ڈاکٹر محمد طارق را نا ڈینٹل سرجن اسلام آباد کے پاس ہوتے ہیں۔میٹرک کر کے وہ محکمہ کو اپر بیٹوسوسائٹیز میں سب انسپکٹر بھرتی ہوئے اور وہاں سے ریٹائرڈ ہو کر کئی سال تک بطور انسپکٹر انصار اللہ مرکز یہ خدمت سرانجام دیتے رہے۔میرے دوسرے بھائی ڈاکٹر محمد زبیر خان را نا بون متھے (انگلینڈ) کی جماعت کے پریذیڈنٹ ہیں۔تیسرے محمد عثمان خان سیکرٹری مال جماعت آسٹریلیا اور چوتھے رشید الدین خان و نیکو ور کینیڈا میں دعوت الی اللہ کے کام میں ذوق وشوق سے حصہ لیتے ہیں۔ہمشیرہ امینہ مبارکہ اہلیہ پروفیسر چوہدری عبدالحمید بھٹی امیر حلقہ فاروق آباد لجنہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔خاکسار بھی عمر بھر ملازمت میں جہاں جہاں رہا ہے حسب توفیق جماعت کے کاموں میں حصہ لیتا رہا ہے۔آج کل جماعت احمد یہ آسٹریلیا کا نیشنل وائس پریذیڈنٹ اور نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ہے۔قبل ازیں خاکسار کو جن عہدوں پر کام کرنے کی عزت وسعادت حاصل رہی ہے ان میں ممبر سٹینڈنگ کمیٹی صد سالہ جو بلی فنڈ۔دوسالوں میں ربوہ کی مرکزی شوری کی سب کمیٹی تحریک جدید کا صدر خدام الاحمدیہ کی مرکزی شوریٰ کی