مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 332 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 332

332 حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر خاکسار اس مختصر نوٹ کے ذریعہ حضرت شیخ محمد احد مظہر امیر جماعت احمد یہ فیصل آباد کی بعض ایسی یادوں کا تذکرہ کرنا چاہتا ہے جن کو وہ اپنے لئے مشعل راہ سمجھتا ہے۔کوئی پچیس سال پہلے مجھے حضرت شیخ صاحب کی ماتحتی میں بطور جنرل سیکرٹری جماعت احمد یہ فیصل آباد کام کرنے کا موقع ملا۔یہ خدا کا فضل تھا۔پھر بعد میں بطور ممبر سٹینڈنگ کمیٹی صد سالہ جو بلی فنڈ (جس کے آپ صدر تھے ) آپ کی رفاقت کا اعزاز حاصل رہا۔جب میں جنرل سیکرٹری مقرر ہوا تو ارشاد فرمایا کہ اب روزانہ شام کو جماعتی امور کی انجام دہی کے لئے ملا کرنا۔جاتے تو ہم پہلے بھی تھے لیکن ناغوں کے ساتھ اب تو روزانہ کی حاضری پکی ہوگئی۔آپ شام کو ملفوظات کا درس دیتے۔کئی بار ایسے ہوا کہ راستہ میں آتے آتے دل میں کوئی سوال پیدا ہوا یا کسی بات کی وضاحت کی خواہش پیدا ہوئی تو اسی روز کے درس میں اس کا جواب موجود ہوتا۔دل نے کہا یہ اتفاقات نہیں ہیں بلکہ درس دینے والے کو جو صاحب ملفوظات سے روحانی مناسبت ہے اس کا نتیجہ ہے۔ایک بار آپ نے میرے تلفظ کی تصحیح فرمائی۔میں نے اشارہ سمجھا اور تلفظ کی صحت پر مزید توجہ کی اور فائدہ اٹھایا۔حضرت شیخ صاحب نے باتوں باتوں میں اپنی تحقیق ام الالسنہ سے بھی مجھے متعارف کیا مجھے شوق ہوا اور میں نے آپ کے کتاب English Traced to Arabic کا مطالعہ کیا اور اس