مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 273 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 273

273 ہے اور جو ذہنی عمر اس طرح نکلتی ہے اس کا جسمانی عمر کے ساتھ مقابلہ کر کے آئی کیونکالا جاتا ہے۔اگر آپ کی جسمانی و ذہنی عمر دونوں ایک ہی ہیں تو آپ دوسروں سے بہتر ہیں۔اور اگر ۱۴۰ ہے تو لوگ آپ کی ذہانت سے ڈرنا شروع ہو جائیں گے اور آپ کے سامنے سنبھل کے بات کریں گے۔جب یہ سارے جسمانی و ذہنی ٹیسٹ مکمل ہو جائیں گے تو آپ کی شخصیت کچھ اس طرح بیان کی جائے گی: ۲۵-۷۰اسم ۶۰ کے جی ۱۳۰/۸۰-۷۲-۴- G - ۱۲۵ جس سے مراد یہ ہوگا کہ آپ کی عمر ۲۵ سال قدر ۷۰ اسنٹی میٹر۔وزن ۶۰ کلوگرام۔بلڈ پریشر ۱۳۰/۸۰ نبض ۷۲، کولیسٹرول ۴، صحت کا معیار باعتبار عمر Good یعنی اچھا۔ذہانت کا معیار باعتبار عمر ۱۲۵۔تو دیکھا کہ کس طرح آپ کی جسمانی و ذہنی صحت چند ہندسوں میں ڈھل گئی ہے یعنی Digitise ہوگئی ہے۔اب ایمپلائر آسانی کے ساتھ آپ کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کا دوسروں سے مقابلہ کر سکتا ہے۔اتنا ہو چکنے کے بعد پھر تعلیم وتجربہ کو بھی اسی طرح ہندسوں میں تبدیل کر کے نوکری ملنے یا نہ ملنے کا فیصلہ ہوگا۔بڑھتی ہوئی بے کاری کے دور میں نوکری حاصل کرنا بھی جوئے شیر لانا ہے۔( الفضل انٹر نیشنل 11۔7۔97 )