مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 253 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 253

253 ریڈیو کاربن ڈیٹنگ (Radio Carbon Dating) عام طور پر یہ رائے باوثوق سمجھی جاتی ہے کہ آسٹریلیا کے قدیمی باشندے (Abrigines) یہاں پر قریباً چالیس ہزار سال سے رہ رہے ہیں۔لیکن پندرہ ماہ قبل سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے شمالی آسٹریلیا(Northem Territory) کے آثار قدیمہ کے مطالعہ کے بعد یہ دھما کہ خیز اعلان کر دیا کہ گول دائروں کی شکل میں پتھروں پر کندہ نشانات کی عمر ایک لاکھ سولہ ہزار سال (1,16,000) سے لے کر ایک لاکھ چھہتر ہزار سال (1,76,000) سال تک ہے۔یہ نشانات ہزاروں کی تعداد میں Jinmium کے علاقہ میں علاقوں کی حد بندی یا غاروں کی طرف رہنمائی کی غرض سے کبھی انسانوں نے بنائے تھے۔سائنسدانوں کے ایک دوسرے حصہ کو تحقیق کے نتائج سے اختلاف تھا۔چنانچہ انہوں نے عمر معلوم کرنے کے جدید ترین ذرائع استعمال کر کے اب یہ کہا ہے کہ ان نشانوں کی عمر کم از کم پانچ ہزار سال سے زائد تو ہر گز نہیں۔وہ کہتے ہیں جن پتھروں پر یہ نشان بنے ہوئے ہیں وہ بھر بھرے ہیں اور اصل نشانات میں ان ذروں کی آلودگی شامل ہوگئی ہے یعنی پتھروں کی اپنی عمر نے نشانات کی عمر کے اندازہ کو غلط کر دیا ہے۔اس کے بالمقابل پہلی ٹیم کے سائنس دان کہتے ہیں کہ ہمارا اندازہ درست تھا لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اس اندازہ میں اختلاف اور تاویل