مکتوب آسٹریلیا — Page 250
250 انسان کے حقیر خدمت گار اللہ تعالیٰ نے انسان کی خدمت کے لئے ان گنت خدمت گار مقرر کر رکھے ہیں۔ایسے لشکروں کے نام، کام اور تعداد کو سوائے خدا کے اور کوئی نہیں جانتا۔اس وقت اس حقیر سی موٹی بھدی مکھی کا ذکر مقصود ہے جو گائے بھینس کے گوبر پر بیٹھا کرتی ہے۔جب گائے کو آسٹریلیا میں پہلی بارلا یا گیا تو اس کے گو بر پر بیٹھنے والی مکھی کو ساتھ لانا بھول گئے۔اس طرف ذہن ہی نہیں گیا ہوگا کہ اس کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آہستہ آہستہ چراگاہیں بنجر ہونی شروع ہو گئیں۔جہاں گائے گو بر پھینکتی اس کے نیچے کا گھاس خشک ہونا شروع ہوجاتا۔اور ہوتے ہوتے ساری چراگاہیں بنجر ہو گئیں۔آخر حکومت کے تحقیقی ادارہ CSIRO نے ۱۹۷۸ء میں گوبر کی مکھی کی پچاس اقسام کو آسٹریلیا بھر کی چراگاہوں میں پھیلا دیا۔یکھی گوبر پر کام کر کے زمین کی غذائیت کو واپس زمین میں بھیج دیتی ہے۔زمین کو کھود کر زرخیز رکھتی ہے۔یوں آسٹریلیا کی چراگاہوں پر پلنے والی لاکھوں گائیاں اور ان سے حاصل ہونے والے گوشت ، دودھ مکھن اور پنیر میں ان لاکھوں مکھیوں کی محنت بھی شامل ہے جو بغیر معاوضہ کے خدمت میں مصروف ہیں۔(الفضل انٹر نیشنل 28۔7۔95 )