مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 243 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 243

243 فرانس میں روبوٹ کے ذریعہ دل کا پہلا بائی پاس آپریشن پیرس کے ایک ہسپتال میں پہلی بار ایک اوپن ہارٹ سرجری کا کامیاب آپریشن دو ڈاکٹروں نے ایسے روبوٹ (Robot) کے ذریعہ کیا ہے جس کو وہ کمپیوٹر کے ذریعہ مریض سے کئی میٹر دور بیٹھے ہوئے کنٹرول کر رہے تھے۔پانچ دوسرے آپریشن بھی روبوٹ کے ذریعہ کئے گئے۔مریض کے جسم میں صرف چارسنٹی میٹر ( کوئی ڈیڑھ انچ لمبا چوڑا چیرا دیا گیا۔سرجن دور بیٹھے کیمرے کے ذریعہ مریض کے جسم کے اندر دیکھ رہے تھے اور کمپیوٹر کے ذریعہ روبوٹ کو ہدایات دے رہے تھے چونکہ کمپیوٹر کو سر جنوں کے ہاتھوں کی نسبت تین تا پانچ گنا کم جگہ درکار تھی اس لئے سرجری زیادہ ٹھیک طور پر کی گئی۔دوسرا فائدہ یہ ہوا کہ مریض کو صحت یاب ہونے کے دوران نسبتا کم درد محسوس ہوئی۔ایک وقت وہ بھی آسکتا ہے جب ڈاکٹر ہزاروں میل دور بیٹھے ہوئے کسی مریض کا آپریشن روبوٹ اور کمپیوٹر کی مدد سے کر رہے ہونگے۔(الفضل انٹر نیشنل 4۔6۔99)