مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 238 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 238

238 بھونکے گتا کالے قانون وہ بھی کیا دن تھے کہ جب کتے بھونک بھونک کر ہی اپنا غصہ نکال لیتے تھے اس لئے جو بھونکتے تھے وہ کانٹتے نہیں تھے لیکن آج کل تو کتے بھونکتے بھی ہیں اور کاٹتے بھی ہیں۔چنانچہ لوگوں کی شکایت اتنی بڑھیں کہ حکومت نیو ساؤتھ ویلز ( آسٹریلیا) قانون بنارہی ہے کہ مالک اپنے کتوں کو پٹہ بھی ڈالیں اور چھین کا بھی۔ورنہ بھونکنے والے کتوں کے مالکوں کی قانون خبر لے گا۔خبر کے مطابق کتا پہلی بار بھونکے گا تو۔۔ا ڈالر جرمانہ ہوگا اس کے بعد ہر بار بھونکنے پر پھر اتنا ہی جرمانہ یہاں تک کہ جرمانہ کی کل رقم ۴۴۰۰ ڈالر ہو جائے ( یہ واضح نہیں کہ اتنا جرمانہ ادا کرنے کے بعد فری بھونکنے کی اجازت ہوگی یا نہیں ) جو کتے زیادہ خطر ناک ہیں ان کے مالکوں کو جرمانہ بھی ہوگا یعنی ۵۵۰۰ ڈالر تک۔سڑکوں پر گند ڈالنے کی صورت میں موقعہ پر ہی ۲۰۰ ڈالر جرمانہ ہوگا۔رجسٹریشن فیس بھی بڑھا کر ۱۰۰ ڈالر کر دی گئی ہے۔ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ آئندہ جو بھی بلیاں کتنے رجسٹر کئے جائیں گے ان کے اندر ایک مائیکر و چپ لگایا جائے گا جس سے ان کی نقل و حرکت ہر وقت معلوم کی جاسکے گی۔یوں مفرور کتوں اور بلیوں کو پکڑنا اور مالکوں کو لوٹانا آسان ہو جائے گا۔یہ مائیکر وچپ صرف دس ڈالر کی ہوگی۔یاد آیا کہ چند روز قبل یہ خبر بھی آئی تھی کہ نیو ساؤتھ ویلز کے جو قیدی جیل سے باہر کام کرنے کے لئے جاتے ہیں ان کے گھٹنوں پر ایسا چھوٹا سا آلہ باندھ دیا جایا کرے گا جس سے ان کی نقل