مکتوب آسٹریلیا — Page 214
214 کیا کسی انسان کے جسم سے ایک ذرہ لے کر ہو بہو اسی طرح کا ایک اور انسان پیدا کیا جا سکتا ہے؟ ابھی تک تو ایسا نہیں ہوا لیکن سائنسدان کہتے ہیں کہ اس امر کا امکان ہے کہ مستقبل میں ایسا ہو سکے۔یہ واقعہ ایک بھیڑ کے ساتھ تو گزر چکا ہے اس لئے کوئی عجب نہیں کہ انسانوں کے ساتھ بھی کبھی ہو سکے۔مذکورہ بالا امکان اس خبر کے بعد ظاہر کیا گیا ہے جس کا پچھلے دنوں اخبارات اور ٹی۔وی وغیرہ پر خوب چر چار ہا اور جس نے تمام دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ہوا یوں کہ ایڈنبرا اسکاٹ لینڈ کے ایک ادارہ Roslin Institute کے ایک سائنس دان Dr۔lan Wilmut نے ایک چھ سالہ بالغ بھیڑ کے تھنوں سے کچھ ذرات (Cells) لے کر ہو بہو اسی طرح کی ایک اور بھیڑ پیدا کر لی جو جولائی 1999ء میں پیدا ہوئی اور اس کا نام گڑیا، یعنی Dolly رکھا گیا۔گڑیا اس بھیڑ کی ہو بہو نقل ہے جس کے خلیات سے اس کا جسم تشکیل پایا ہے نہ صرف ظاہری طور پر بلکہ اپنے جینز (Genes) کے اور DNA کے اعتبار سے بھی۔یوں کہ اگر ایک بھیڑ کے جسم کا کوئی حصہ نکال کر دوسری کو لگا دیا جائے تو وہ اسے اپنا ہی عضو سمجھ کر قبول کر لے اور رد نہ کرے۔اس قسم کے تجربات پھلوں اور سبزیوں پر تو پہلے ہی کامیابی سے کئے جارہے ہیں لیکن بچوں