مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 199 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 199

199 پیدا کر دے گا۔لیکن اگر اسپرین کی وجہ سے خون پتلا ہو کر جسم کی باریک شریانوں میں بسہولت پہنچتا رہے تو خیال ہے کہ اس سے فضلہ کی تھیلی (Bowl) اور چھاتی کے کینسر کا خطرہ میں بھی کمی آئے گی۔نیز تدریجا یادداشت ختم ہونے کی بیماری (Alzheimer) کے بچاؤ میں بھی اس سے مدد ملے گی۔بعض ماہرین کا خیال ہے (اگر چہ اس بات سے اختلاف بھی کیا جاتا ہے ) کہ اگر ہوائی جہاز کے سفر سے پہلے اسپرین کھائی جائے تو اس سے ٹانگوں میں خون جمنے کی مرض Deep) (Vein Thrombosi جس میں خون جمنے سے جو پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہے،اسپرین کا با قاعدہ استعمال اس کے لئے بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔اسپرین کے استعمال میں احتیاط کی بھی ضرورت ہے۔اگر آپ خون پتلا کرنے کی دوسری دوائیں بھی استعمال کر رہے ہیں تو اسپرین نہ کھائیں کیونکہ خون کا زیادہ پتلا ہونا بھی سٹروک ( فالج ) کا موجب بن سکتا ہے۔بہر حال اسپرین کا استعمال شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرنا چاہئے۔(ماخوذ از سڈنی مارننگ ہیرلڈ ۲۱ اپریل ۲۰۰۵ء) (الفضل انٹر نیشنل 3۔6۔05)