مکتوب آسٹریلیا — Page 189
189 اندر کی سطح کا جذب شدہ پانی باہر شبنم کے قطرات کی طرح آنکھوں سے ٹپکتا دکھائی دیتا ہے۔اس طرح (Dr۔Garlaschelli) نے آنسو ٹپکانے والی مریم کے مجسمہ کا طلسم توڑ دیا اور اس کے دنیا کے دکھوں پر ٹپکنے والے آنسو جھوٹے نکلے۔جبکہ ۴۲ سال سے چرچ ان آنسوؤں کو حقیقی تسلیم کرتارہا ہے۔بھلا پتھر کی مورتیاں بھی کسی کے دکھوں پر آنسو ٹپکایا کرتی ہیں؟ ( الفضل ان نیشنل 5۔1۔96)