مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 161 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 161

161 باپ کہاں ہوتا ہے تو معلوم ہوا کہ وہ غریب مادہ مکڑی سے ملاپ (Mating) کرنے کے فورا بعد ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔گو یا ماں باپ دونوں کی بے مثال قربانی کی بدولت ہی ان کی نسل زندہ ہے۔وہ دونوں ہی تعریف کے قابل ہیں لیکن اصل تعریف تو اس خدا کی ہے جس نے ان کے اندر ایسا جذ بہ بطور جبلت پیدا کر دیا۔جو وہ نسلاً بعد نسل اپنی اولاد کو ورثہ میں منتقل کرتے چلے جاتے ہیں۔کروڑوں ہی موسم سرما ان پر گزرچکے ہوں گے لیکن ان کے وجود کومٹانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔(الفضل انٹرنیشنل)