مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 144 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 144

144 سڈنی میں عیسائیوں کے ٹی وی کا اجراء کیتھولک چرچ کی ایک شاخ Jesuits سڈنی میں Pay TV کی کمپنی Foxtel - دو چینل ( پانچ صد گھنٹے فی ہفتہ ) خریدنے کے لئے بات چیت کر رہی ہے۔اس فرقہ کو Society of Jesus بھی کہا جاتا ہے اور اس کی بنیاد ۱۵۳۳ء میں Jgnatius Loyola نے رکھی تھی۔یہ فرقہ اپنے مشنری کاموں میں بہت فعال رہا ہے اور سولہویں اور سترھویں صدی عیسوی میں چین، شمالی و جنوبی امریکہ اور ہندوستان میں عیسائیت پھیلانے میں بہت سرگرم رہا ہے۔ٹی وی کی کمپنی اکتوبر اور دسمبر ۱۹۹۵ء کے دوران کیبلوں کے ذریعہ ۲۰۰ چینل جاری کر رہا ہے۔یہ پہلا موقعہ ہے کہ آسٹریلیا میں عیسائیوں کی طرف سے ٹی وی جاری کیا جائے گا۔ان کو امید ہے کہ Catholic Parishes۱۴۵۰ اور ۱۷۵۰ پرائیویٹ سکول ان کے چینل سے استفادہ کریں گے۔اور ان کو فیس میں دس فیصد رعایت دی جائے گی اپنے ٹی وی کا نام انہوں نے Life Vision Net work رکھا ہے جس کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ان کا پروگرام سیکس اور تشدد (Sex and Violence) سے مبرا ہوگا۔اس میں تعلیمی وتربیتی اور تفریحی پروگراموں پر مبنی دستاویزی فلمیں ، عام فلمیں ، خبریں اور فیملی پروگرام دکھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹی وی امریکہ کے بعض Hot Gospel Network کی طرح نہیں ہوگا۔اس میں ایسے پروگرام پیش کئے جائیں گے جو آپ اپنے بچوں کو دکھا سکیں۔(الفضل انٹرنیشنل)