مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 128 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 128

128 پندرہ کروڑ سال سوئے رہنے کے بعد نئی زندگی پانے والا درخت یہ بھی خدا کی قدرت کا ایک نمونہ ہے کہ ایک درخت کا ذرہ جو پندرہ کروڑ سال تک ایک پرندے کے پیٹ میں پڑا رہا۔اب نئی زندگی پا کر ہزاروں ناظرین کے لئے حیرت واستعجاب کا موجب بنا ہوا ہے۔اس کی خوابیدہ حالت اچانک حیات نو میں بدل چکی ہے۔آج سے دس سال قبل سڈنی کے ڈولی نیشنل پارک سے ایک سیاہ رنگ کا پتھر ملا۔معائنہ سے پتہ چلا کہ وہ پندرہ کروڑ سال پرانے ایک پرندے کا متجر ڈھانچہ تھا۔اس کے پیٹ میں سے ایک چیر (Pine) کے درخت کا ایک ذرہ دستیاب ہوا جو کبھی اس نے کھایا ہوگا۔پارک کے نام کی مناسبت سے اسے (Wollemi Pine) کا نام دیا گیا۔اس ذرہ سے اس درخت کا DNA حاصل کیا گیا جو کروڑوں سال پہلے سڈنی کے شمال مغربی علاقہ میں ہوا کرتے تھے۔مگر جن کی نوع کسی طبعی حادثہ کے نتیجہ میں نا پید ہو چکی ہے۔یہ خبر دنیا بھر کے ماہرین نے بہت دلچسپی سے سنی اور وہ اس انتظار میں تھے کہ دیکھیں اس ناپید پودہ کو دوبارہ اگانے کا تجربہ کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔پودہ کی افزائش کے لئے خاص ماحول تیار کیا گیا تھا۔تجربہ کامیاب رہا اور اب یہ معلوم کرنے کے لئے کہ آیا یہ پودہ دنیا کے آج کل کے ماحول