مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 108 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 108

108 مشکل سے دو چار کر رکھا ہے۔بہت ہیں جو پانی کی بجائے مختلف کو لے ہی پیتے ہیں اور اس طرح نہ صرف پانی کے فوائد سے محروم رہتے ہیں بلکہ الٹا اپنے جسم میں غیر ضروری اور نقصان دہ کیمیکلز جمع کرتے ہیں۔کچھ لوگ ہیں جو بطور تکلف کے انہیں مہمانوں کو پیش کرتے ہیں اور عدم استطاعت کے باوجود اپنی مہمان نوازی کے تقاضہ کو پورا کرتے ہیں پر کیا ہی اچھا ہو کہ مہمان بھی خود اپنے میزبان کے بھلے کے لئے سادہ پانی پینے پر اصرار کریں اور میز بانوں کو تکلف نہ کرنے دیں۔ذوق نے کیا خوب کہا تھا کہ اے ذوق تکلف میں ہے تکلیف سراسر آرام سے ہیں وہ جو تکلف نہیں کرتے کئی لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں آرام رہے نہ رہے پر تکلف پر حرف نہ آنے پائے۔وہ کہتے ہیں استاد ذوق اس زمانے میں ہوتے تو شاید یوں کہتے: اے ذوق تکلف میں ہے تہذیب سراسر دہقانی ہیں وہ سب جو تکلف نہیں کرتے (الفضل انٹر نیشنل 23۔1۔98)