مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 93 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 93

83 93 دعائے غائبانہ دوسروں کے لئے دعا کرانے کے دو دلچسپ اعلان اخبار میں نظر سے گزرے جن سے پتہ لگتا ہے کہ اس بارہ میں لوگوں میں کس طرح کے نظریات راہ پاچکے ہیں جن کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ایک اعلان تو سڈنی کی کسی یہودی تنظیم کی طرف سے تھا جو ایک رنگ میں دعائیہ ایجنسی کا کام سرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے لکھا تھا کہ ہم نے آپ کی طرف سے اسرائیل کی دیوار گریہ کے ساتھ چمٹ کر رو کر دعا کرنے والوں کا انتظام کیا ہے۔معاوضہ بہت مناسب ہے۔اگر آپ خواہش مند ہوں تو اپنا نام پتہ اور مطلوبہ مقصد جس کے لئے دعا در کا رہے سے مطلع کریں۔دوسرا اعلان سڈنی کے ایک کیتھولک سکول کے ہیڈ ماسٹر پیٹر آئر لینڈ کی طرف سے ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے ایسے طلباء و طالبات کے لئے جو میٹرک (HSC) کا امتحان دے رہے ہیں دعا کرنے والے اصحاب کا انتظام کیا ہے اور اس سکیم کو انہوں نے Prayer Sponsership Scheme کا نام دیا ہے۔ایک سپانسر اپنے حصہ کے ایک طالبعلم کے لئے امتحان میں اعلیٰ کامیابی کے لئے دعا کرے گا جوطلباء دعاء سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ اپنے نام پتہ پر کس پر چہ کے لئے دعا درکار ہے اور پر چہ کے انعقاد کے وقت سے مطلع کریں تائین جب پر چہ شروع ہو تو اس وقت ان کی طرف سے دعا کی جائے۔اعلان میں دعا کرنے والے (سپانسر) کے معاوضہ کا کوئی ذکر نہیں۔اس اعلان پر اخبار کے کالم نویس نے مذاق کے رنگ میں بہت کچھ لکھا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ خود اپنے لئے کوئی