مجالس عرفان — Page 88
AA ایک غلط فہمی کا ازالہ مجھے تو کوئی حضور چھوڑ کر کچھ بھی نہ کہے۔مجھے کوئی شوق نہیں ہے کچھ کہلوانے کا لیکن یہ میں آپ کی درستگی کر دوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے حضور نہیں بلکہ آنحضور کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔حضور کا لفظ تو عام ہے۔ہر شخص کو ہر بڑے چھوٹے کو شعروں میں بھی کہہ دیتے ہیں، ادب میں بھی آپ بائیں کرتے ہوئے نشو دفعہ حضور کہہ دیتی ہیں یا بعض کہہ دیتے ہیں۔یہ عام محاورہ ہے۔لیکن آنحضور سے مراد ہے۔وہ حضور" یہ سوائے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی کے لئے زیب نہیں۔تو مجھے کبھی کوئی آنحضور نہیں کہتا اور نہ جماعت میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا آنحضور کا محاورہ چلتا ہے۔تو یہ آپ کو غلط فہمی ہے۔حضور نے فرمایا۔ایک خاتون ہیں ان کو صرف جنازے میں دلچسپی ہے وہ کہتی ہیں یہ بتاؤ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جنازہ کیسے ہوا تھا کس نے پڑھایا تھا ؟ آنحضر صیب اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ ی کئی دفعہ سوال ہوتا ہے۔مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کیا وجہ ہے Confusion کیوں ہے۔بات یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک جنازہ ہوا ہی نہیں۔تاریخ سے ثابت ہے کہ صحابہ کو جوں جوں اطلاع ملتی چلی گئی۔اس زمانے میں کوئی رسل و رسائل کے انتظامات تو نہیں تھے کہ ٹیلیفون ہو گئے ہوں اور تاریں