مجالس عرفان — Page 50
سورج غروب ہونے کے بعد سفیدی کی پہلی لیکر آسمان پہ ظاہر ہوتی ہے یعنی ان کے نزدیک شفق سفیدی کا نام ہے نہ کہ سُرخی کا نام۔اس لئے میں تو اپنے مسلک کے مطابق کہہ رہا ہوں۔مگر ہو سکتا ہے۔آپ میں سے بعض اہلحدیث مسلک کی ہوں جو فوراً نماز پڑھنا ضروری سمجھتیں ہیں۔سُرخی سے پہلے تو وہ ابھی نماز پڑھ سکتی ہیں اس لئے ہم مجلس کو ختم کر دیتے ہیں۔اس کے بعد سوال مختلف نوعیت کا تھا۔دیکھیں آج جب کہ دنیائے اسلام چاروں طرف سے دشمنوں میں گھری ہوئی ہے، لوگ اسرائیل وغیرہ بہت مارے سے میں مسلمانوں کو۔تو جب سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تھا۔تو اس وقت وہ کسی پر ظلم نہیں برداشت کرتے تھے۔آپ کیوں نہیں آواز اٹھاتے ؟ حضور نے وضاحت فرمائی اسرائیلی حکمت کے خلاف جماعت احمدیہ کی زیر ست تحریکات کیوں نہیں اُٹھائی آپ کو اس بات کا پتہ نہیں میں اس وقت صرف تین باتیں آپ کو بتاتا ہوں عوام الناس کی یادداشت بڑی کمزور ہوتی ہے۔جب پہلی دفعہ فلسطینیوں کا مسئلہ پیش ہوا تو سب سے زیادہ پر شوکت شاندار اور پر قوت دفاع کس نے کیا تھا ؟ سر ظفر اللہ خان صاحب نے جو اس وقت کے وزیر خارجہ پاکستان تھے۔ابھی اور سینے۔وہ مضمون جو اسرائیل کیخلاف مدل اور مسلمانوں کے حق میں اور ان کو نصیحت پر مبنی جس نے تمام عالم عرب میں ایک تہلکہ مچا دیا تھا۔اور انہوں نے اعلان کیا کہ اس سے زیادہ شاندار دفاع مضمون کی